اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزارت خارجہ نے ویزا نوٹس کے اجرا کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق ویزا نوٹ گائیڈلائنز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری سے سیکرٹری خارجہ سائرس سجادقاضی نے جاری کیں۔ سینیٹ و قومی اسمبلی سے رسمی درخواست پر نجی دورے کیلئے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ابتدائی نوٹ وربلز جاری ہوں گے جب کہ اہلخانہ کے سفر کے لیے رسمی معاہدہ کیاجائیگا کہ وہ اس ملک میں پناہ لیں گے اور نہ ہی ابتدائی خط کاغلط استعمال کریں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی نے اہلخانہ کے لیے آئی پی یو اسمبلی کے مارچ میں منعقدہ اجلاس کے لیے ابتدائی لیٹرحاصل کیا تھا، افسر حیدر علی کے اہل خانہ کے لیے لیٹر کی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ نے کی تھی۔ سینیٹ کے جوائنٹ سیکرٹری حیدرعلی کے اہلہ خانہ نے مغربی یورپی ملک میں پناہ حاصل کی ہے۔
