Tuesday, May 5, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی ،فیض حمید ایک ہی ہیں،معاملہ دور تک جائے گا،فیصل وائوڈا

پی ٹی آئی ،فیض حمید ایک ہی ہیں،معاملہ دور تک جائے گا،فیصل وائوڈا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واوڈا نے جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لینے اور ان کے خلاف کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک ہی نام ہے، یہ شروعات ہے معاملہ بہت دور تک جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ معاملہ بہت دور تک جائیگا، یہ شروعات ہے، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بات صرف کرپشن تک نہیں رہیگی، پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ بھی اس کا حصہ ہے

، فیض آباد دھرنا کیس تو بہت چھوٹا ہے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو ملک کو نقصان پہنچائیگا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید اور تحریک انصاف ایک ہی نام ہے، ہمیں اس وقت جشن منانا چاہییکہ پاکستان حقیقی طور پر ترقی کی طرف جا رہاہے، ہم سب کا یہی طریقہ ہونا چاہییکہ سیاست کریں اور اداروں کو ان کا کام کرنے دیں، اب ملک میں احتساب کا عمل نظر آئیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔