Tuesday, January 21, 2025
ہومپاکستانپاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ

پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پر نٹرز بھی خریدے جائیں گے ۔ نئے پر نٹرز اور لیمینٹرز آنے سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی،پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوالیا ہے۔نئے پر نٹرز منگوانے کے فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاک ختم ہو نا شروع ہو سکے گا۔ پر نٹنگ صلاحیت بہتر بنانے کے لیے سال میں دو بار پر نٹرز خرید نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاسپورٹ آفس میں پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویری فائی کیا جاسکے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔