اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی تردید کر دی۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوی کو تبدیل نہیں کیا جا رہا اور گورنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔اسحاق ڈار نے دوٹوک کہا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ نہیں لگایا جا رہا اور چند روز میں گورنر سندھ کے معاملے پر فیصلہ کر لیا جائیگا۔
دوسری طرف ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا یہ صرف افواہیں ہیں وزیراعظم ہر فیصلے میں ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو اس پر بھی اعتماد میں لیتے، ایسی خبریں چلتی رہتی ہیں اگر ایسے کوئی فیصلے ہوتے ہیں تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔