Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانجے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے مابین جلد مذاکرات کا دور متوقع

جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی کے مابین جلد مذاکرات کا دور متوقع

اسلام آباد(آئی پی ایس ) جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پی ٹی آئی کے مابین جلد مذاکرات کا دورمتوقع ہے، اس سلسلے میں جے یو آئی کی جانب سے پی ٹی آئی کو مدعوکرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کو پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سے جلد مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی،جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضی نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رہنما اسد قیصر کو جے یو آئی کے مذاکرات کے لئے تیار ہونے کا پیغام دیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کمیٹی بانی چیئرمین سے اگلے دو روز میں ملاقات کر کے اجازت لے کر جے یو آئی کو مذاکرات کا وقت اور جگہ بتائے گی۔واضح رہے کہ جے یو آئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر تردید پر تحفظات تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔