اسلام آباد(آئی پی ایس ) سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائیگا،این اے 154 لودھراں، این اے 81 گجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات کیے گئے پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی بارے اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ کل سنایا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا، عدالت قومی اسمبلی کے تین انتخابی حلقوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلہ سنائے گی۔این اے 154 لودھراں، این اے 81 گوجرانوالہ اور این اے 79 گوجرانوالہ میں اعتراضات کئے گئے پولنگ سٹیشنز کی دوبارہ گنتی بارے اپیلوں پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا۔
