Thursday, November 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزگُڈز اور سروسز کی برآمدات میں سری لنکا بھی پاکستان سے آگے نکل گیا

گُڈز اور سروسز کی برآمدات میں سری لنکا بھی پاکستان سے آگے نکل گیا

اسلام آباد:گُڈز اور سروسز کی برآمدات میں سری لنکا بھی پاکستان سے آگے نکل گیا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہو گیا جس کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کی 30 فیصد تک پہنچ گئی ہیں جبکہ پاکستان کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 12 فیصد کے برابر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ادارۂ شماریات کی دستاویز کے مطابق فلپائن، مصر اور بنگلا دیش بھی برآمدات میں پاکستان سے آگے ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھارت کی برآمدات بھی جی ڈی پی کے 24 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔

مصر برآمدات میں سب سے آگے ہے جس کی برآمدات جی ڈی پی کا 30 فیصد ہیں جبکہ فلپائن کی برآمدات جی ڈی پی کے 22 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق بنگلا دیش کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 16 فیصد کے برابر ہو گئی ہیں جبکہ ملکی برآمدات گزشتہ 13 سال سے خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں۔

دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے، لیبر پیداوار میں سری لنکا اور بنگلا دیش بھی پاکستان سے آگے ہیں۔

ادارۂ شماریات کے مطابق بھارت، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداواری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔