اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن) چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں گزشتہ بورڈ میٹنگ میں ایک انوکھا ایجنڈا رکھا گیا جس کے تحت سی ڈی اے کے مالی معاملات چلانے کا اختیار ممبر فنانس سے لیکر ممبر پلاننگ کو دینے کا فیصلہ کروانا مقصود تھا ،، جبکہ سی ڈی اے آرڈیننس کے تحت ایسا ممکن نہیں تاہم پنجاب ماڈل کی طرز پر فارمولہ لانے کی کوشش کی گئی جس کو سی ڈی اے بورڈ ممبران نے یکسر مسترد کر دیا ۔
یاد رہے کہ ماضی میں ممبر فنانس طاہر نعیم اختر کو تبدیل کروانے کی بھی کوشش کی گئی جو کہ کامیاب نہیں ہو سکی ،، باوثوق ذرائع کے مطابق سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مالی معاملات کی پاور ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن محمد خالد حفیظ کو دینے کی سمری سامنے آئی جس کو مسترد کردیا گیا۔
