ہومبریکنگ نیوزبھارت فوری طور پر کشمیر میں رائے شماری کرانے کا اعلان کرے، نائب وزیر اعظم

بھارت فوری طور پر کشمیر میں رائے شماری کرانے کا اعلان کرے، نائب وزیر اعظم

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں، بھارت فوری طور پر کشمیر میں رائے شماری کرانے کا اعلان کرے۔ بھارت کے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے ناکام کبھی پورے نہیں ہوں گے اور پاکستان ہر وہ قدم اٹھائے گا جو کشمیری بہن بھائیوں کے لیے ضروری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال پہلے بھارت نے آئین میں ترمیم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، بھارت کا یہ اقدام غیر آئینی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے۔

’آئین میں تبدیلی کرکے کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے‘۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے آئین میں اس لیے تبدیلی کی کہ دوسرے لوگ وہاں آکر پراپرٹی خریدیں، بھارت کے ناکام عزائم ہیں کہ وہاں کے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دے۔ ویسے تو بھارت جمہوریت کا چیمیئن بنتا ہے، لیکن بھارت بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آستانہ میں ہونے والی کانفرنس میں کشمیر کے علاوہ غزہ پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات کی، ہم نے وزیر اعظم کی زیر قیادت دنیا کے ہر فورم پر کشمیر اور فلسطین کے لیے آواز اٹھائی۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں، بھارت فوری طور پر کشمیر میں رائے شماری کرانے کا اعلان کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔