نیویارک (سب نیوز )امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہیکہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ٹرمپ کو صدارتی مہم کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینیکی کوشش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو 2016 میں صدارتی مہم کیدوران فنڈکی کمی کاسامنا تھا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف جائزہ لے رہا ہیکہ کیا رقم مصر سے ٹرمپ کو منتقل ہوئی یا نہیں، رقم کی منتقلی امریکی امیدواروں کو غیر ملکی فنڈ لینے پرپابندی کیقانون کی خلاف ورزی ہے۔
اخبار کے مطابق 2019 میں ٹرمپ کے اٹارنی جنرل کے اعتراض پر غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات رک گئی تھیں، جون 2020 میں بھی پراسیکیوٹر نیکیس ناکافی شواہد پر بند کردیا تھا۔اخبارکا کہنا ہیکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 ستمبر 2016 کو مصری صدر سے نیویارک میں ملاقات کی تھی، انہی دنوں مصر کے سرکاری نیشنل بینک سے 10 ملین ڈالرکی رقم نکالی گئی، جس سے رقم ٹرمپ کو منتقل ہونیکے شکوک نے جنم لیا۔