Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزاویس لغاری نے آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

اویس لغاری نے آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

اسلام آباد(سب نیو ز )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ اوپن مناظرے کیلئے تیار ہوں۔

اویس لغاری نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اپنے ساتھ دو چار انجینئرز بھی لے آئیں وہ اکیلے گریٹ ڈیبیٹ کیلئے تیار ہیں۔وزیر توانائی نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاملے کو اجاگر کرنا قابل تعریف ہے لیکن اس پر سیاست مناسب نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔