پشاور (سب نیوز)مالی بحران سے متاثر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ ارکان پر نوازشات کی برسات کرتے ہوئے وزرا کی تنخواہوں، الاونسز اور مرعات میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔صوبائی حکومت نے وزرا کی تنخواہوں، الانسز اور مراعات میں اضافے کیلئے ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز کے مطابق حکومت، پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاس سبسڈی دے گی، جب کہ وزرا کو ہاس سبسڈی دینے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ واضح رہے کہ ماضی میں اضلاع سے تعلق رکھنے والے وزرا، مشیر اور معاونین خصوصی کے مراعات میں اضافہ کیا گیا تھا۔ کابینہ اراکین کو 2 لاکھ ہاس رینٹ اور10 لاکھ گھر مرمت کے لئے دینے کی منظوری دی گئی تھی۔
