ہومبریکنگ نیوزفلسطین کے معاملے پر حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے، بیرسٹرگوہر

فلسطین کے معاملے پر حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں ہم نے یہ دکھایا ہے کہ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 5 اگست کوسب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں صوابی جلسے میں ملک بھرسے لوگ آئیں گے۔ جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا بھوک ہڑتال کیمپ جاری رہے گا۔ یہ علامتی بھوک ہڑتال ہے جو ہم روز کر رہے ہیں، عمران خان بہت جلد باہر ہوں گے اور لیڈ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اوآئی سی کانفرنس بلانیمیں ناکام رہی ہے، پی ٹی آئی دورمیں3اوآئی سی کانفرنس بلائی گئی تھیں۔ مسلم دنیا اکھٹی ہوگی توفلسطین اورکشمیرکوآزادی ملیگی، ہم اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتیہیں جبکہ اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کو بہت بڑا جلسہ ہوگا، ہمارا 2 نکاتی ایجنڈا ہے ایجنڈے میں عمران خان ، اہلیہ، شاہ محمود و دیگر اسیران کی رہائی شامل ہے قوم نے دکھانا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ کسی طور پر قابل برداشت نہیں ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔