اسلام آباد(سب نیوز)چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر بھیکہ سیداں ایف الیون میں سی ڈی اے کی کمرشل زمین پرقائم غیر قانونی تعمیرات 2 کباڑ خانے 13 کمرے اور 25 چار دیواری کو گرا دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی نگرانی میں آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔
آپریشن میں سی ڈی اے لینڈچڈائرئکٹوریٹ کے تحصیدار مرزا سعید اختراور انفورسمنٹ عملہ اور آئی سی ٹی عملہ پولیس نے شرکت کی۔
آپریشن کے نتیجے میں 20 کنال سرکاری اراضی واگزارکرا لی گئی ، تعمیرات کے خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔
سی ڈی اے کا بھیکہ سیداں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ،20 کنال اراضی واگزار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
