Wednesday, February 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزتحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھے دہشت گردوں کیخلاف بڑا اقدام کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اب سے ”فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ان دہشت گردوں نے مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا، اب سے ان دہشت گردوں کے ناموں کے ساتھ لفظ خارجی لکھا اور پڑھا جائے گا، اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریے کی عکاسی کرنا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد تنظیموں نےاسلام کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، یہ دہشت گرداسلام میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، اسلامی تعلیمات کےمطابق ایسےناپاک عناصرکوفتنہ الخوارج کہتے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سےدہشتگردوں کیخلاف جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کو اب سے“فتنہ الخوارج“ کہا جائے گا، دہشتگردی سےوابستہ افرادکےساتھ مذہبی القاب استعمال نہیں کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اورنظریے کی عکاسی کرنا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات کو فوری طور پر لاگو کریں۔ یہ نوٹیفیکیشن وفاقی وزارتوں/ ڈویژنوں اور دیگر انتظامی کنٹرول کے تحت تمام محکموں اور اداروں کو بھی بھیجا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔