ہومبریکنگ نیوزعمر ایوب کی ایاز صادق سے ملاقات، حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کامطالبہ

عمر ایوب کی ایاز صادق سے ملاقات، حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کامطالبہ

اسلام آباد(سب نیوز )اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔اپوزیشن لیڈر نے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا، پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کے دستخط کے ساتھ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے سپیکر کو درخواست دے دی۔

وفد میں شیخ وقاص اکرم اور جنید اکبر موجود ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ مذاکرات سپیکر آفس میں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حاجی امتیاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔