Wednesday, April 29, 2026
ہومبریکنگ نیوزتحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی، وفاقی وزیر مصدق ملک

تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی، وفاقی وزیر مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ہم نے تحریک انصاف کو بات چیت کی جو دعوتیں دینی تھی پہلے دے چکے، بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کہ آپ کو کس نے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

آج کی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی ہے اور اس حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہیں نہیں کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ہے، آخر کیوں سب کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی، کسی اور اپوزیشن جماعت کا خیال کیوں نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی پیش کش نہیں کی، آپ کے ذہن میں جماعت اسلامی کی بات کیوں نہ آئی۔باقی اپوزیشن جماعتیں کیوں نہیں آئیں؟۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی جو دعوتیں دینی تھی پہلے دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جب وزیر اعظم بنے تو پہلی تقریر میں ہماری جانب سے کیا پیغام دیا گیا ؟ مریم نواز وزیر اعلی بنیں تو انہوں نے کہا تھا کہ میں صرف ایک سائیڈ کی وزیر اعلی نہیں، ہماری طرف سے تو مذاکرات دعوت جاتی رہی ہے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے 9 مئی ہوتا ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی بتائے کہ کور کمانڈر ہاس پر حملہ کیوں کیا؟ ،پی ٹی آئی مذاکرات میں اگر سنجیدہ ہے تو اب ان کو آگے آنا ہوگا۔

مہنگے بلوں پر بات کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بجلی بہت مہنگی ہو گئی ہے آئی پی پیز سے متعلق بات چیت تو چل رہی ہے اور اس حوالیسے تمام آپشنز بھی ہمارے پاس ہیں تاہم آئی پی پیز پر کوئی بات کرنا اس وقت قبل از وقت ہو گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈسکوز کی نجکاری سے حالات بہتر ہوں گے، کچھ شہر ایسے ہیں جہاں 70 سے 86 فیصد بجلی چوری ہو رہی ہے، بجلی چوری پر کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا حکم ہے کہ نجکاری اسی وقت ہو گی جب غریب کی پروٹیکشن حتمی بنا دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔