ہوماسلام آبادراول ڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک

راول ڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک

اسلام آباد:راول ڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔ڈیم میں سٹاک کیا جانے والا لاکھوں کی تعدادمیں مچھلی کا بچہ بھی مر گیا۔
ہلاک مچھلی میں رہو، چائینہ، گلفام، موہری، سلور، گراس، بگ ہیڈ اور سنگاڑا شامل ہیں،ٹھیکہ دارعملہ مری ہوئی مچھلیاں اٹھاکرتلف کرنے میں مصروف ہے،مرنے والی مچھلی اورڈیم کے پانی کا فرانزک کروائیں گے۔
مقامی افراد کا کہنا ہےکہ ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم ہو گیا ہے،آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مچھلی مر جاتی ہے،ہر سال ایسا ہوتا ہے،چھوٹی مچھلی مر جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔