Sunday, September 8, 2024
ہومUncategorizedحکومتی کریک ڈا ئون کے بعد جماعت اسلامی کی حکمت عملی تبدیل، 3 مقامات پر دھرنے کا اعلان

حکومتی کریک ڈا ئون کے بعد جماعت اسلامی کی حکمت عملی تبدیل، 3 مقامات پر دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (سب نیوز )حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش اور پکڑ دھکڑ کے بعد جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کردی اور 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال پر ریڈ زون اور راولپنڈی سے دارالحکومت آنے والے راستوں کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا۔ پنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ پولیس کی جانب مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم اب جماعت اسلامی نے حکمت عملی تبدیل کردی۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے بتایاکہ جماعت اسلامی نے تین مقامات پردھرنوں کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے کہا کہ مری روڈ راولپنڈی، زیروپوئنٹ اسلام آباد اور چونگی نمبر 26 پردھرنا ہوگا جبکہ زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر دھرنے کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ان کا کہناتھاکہ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی ہدایت ہے جہاں رکاوٹ ہوگی وہیں دھرناہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت فسطائیت پر اتر آئی، تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کرتیہیں اور اب تک 1150 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بجلی کیبلوں میں کمی اورتنخواہ دارپرٹیکس ختم کرنے تک دھرنا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔