Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادپی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کی درخواست پر نوٹس جاری

پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کی درخواست پر نوٹس جاری


اسلام آباد: پی ٹی آئی کی 26جولائی کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کےلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی تو پہلے بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے دریافت کیا کہ آپ کیا کرنا چاہ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم پریس کلب کے باہر پرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کےلئے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل کےلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔