لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے کیسز میں شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے کیسز میں جیل ٹرائل میں خود پیش ہوں۔
شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ انہیں 4 روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت مقدمات کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو سماعت کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔
نومئی کیسز؛ شاہ محمود کی وڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست مسترد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
