Wednesday, December 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اشارہ دے دیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اشارہ دے دیا

نیویارک (سب نیوز )امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اشارہ دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ اگر کچھ طبی مسائل درپیش ہوں تو دیکھیں گے، ڈاکٹر نے طبی مسئلے کا کہا تو صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو سکتا ہوں۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے تمام انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انہیں ویکسین لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، تاہم وہ دفتری امور انجام دیتے رہیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن پر صدارتی امیدوار سے دستبرداری کیلئے دبا بڑھتا جا رہا ہے، سینیٹ میں پارٹی لیڈر سمیت دو تہائی ڈیموکریٹس چاہتے ہیں کہ بائیڈن دوبارہ صدارتی امیدوار نہ بنیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔