اسلام آباد (سب نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس طلب کرنے کے لئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی، اجلاس میں اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر غور کیا جائے گا، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہو گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اہم معاملات پر قرارداد لائے جانے کا بھی امکان ہے، اہم سیاسی امور پر حکومت اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان، سمری صدر مملکت کو ارسال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
