مری(سب نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد از سر نو سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ن لیگ کے اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آصف علی زرداری، چودھری شجاعت حسین سمیت دیگر سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف کا اتحادیوں سے رابطوں کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔