اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن )اوورسیز پاکستانی پاسپورٹ کے مسائل کا شکار کیوں ؟سب نیوز نے پتہ لگا لیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات نظر انداز ،بیرون ملک تعینات پاسپورٹ آفیسران و ملازمین پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق بیرون ممالک تعینات آفیسران و ملازمین کی تقرری کی مدت مکمل،،تاحال واپسی نا ہوسکی،پچاس ممالک میں 140 آفیسران و ملازمین کی تعیناتی ہونا تھی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق66 پوسٹوں پر تاحال تعیناتی نا ہوسکی ،74 پوسٹوں پر تعینات آفیسران کی مدت ملازمت 30جون 2024 کو مکمل ہو چکی، دبئی ، سعودی عرب ، مسقط ، امریکہ ، لندن ، فرینکفرٹ ، برمنگھم ، پیرس ، ٹورنٹو ، چین سمیت متعدد ممالک میں پاسپورٹ آفیسر ان و ملازمین تعینات نہیں کیے جا سکے ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ آفیسران و ملازمین کی مدت مکمل ہونے کے باوجود واپسی کا مراسلہ نہیں لکھا گیا۔
ہومبریکنگ نیوزپاسپورٹ کا حصول اورسیز پاکستانی بے حال ،بیرون ملک تعینات پاسپورٹ آفیسران کی موجیں برقرار،وزیر داخلہ کا حکم نظر انداز ، چشم کشاء انکشاف سب نیوز پر !!
پاسپورٹ کا حصول اورسیز پاکستانی بے حال ،بیرون ملک تعینات پاسپورٹ آفیسران کی موجیں برقرار،وزیر داخلہ کا حکم نظر انداز ، چشم کشاء انکشاف سب نیوز پر !!
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
