اسلام آباد:این اے 46 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل پر سماعت الیکشن ٹریبونل جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ پٹیشنز کی کاپیز نہیں ملیں ،ہم نے فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرا دئیے ہیں ،عدالت کی الیکشن کمیشن کو پٹشنر کو کاپیز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ۔
وکیل ریٹرنگ افسر نے کہاکہ انہیں گزشتہ روز پارٹی بنایا گیا کچھ وقت دے دیں جمع کرا دیں گے ،ٹریبونل نے اس دوران ریٹرنگ افسر کو فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
انجم عقیل خان نے درخواست دائر کردی درخواست پر عامر مغل کے وکیل کو ٹریبونل نے جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔
الیکشن ٹریبیونل نے کہاانجم عقیل خان کی جیت کا گزٹ نوٹیفکیشن کب کا ہے ؟
عامر مغل کے وکیل نے بتایاکہ تیرہ فروری کا نوٹیفکیشن ہے ،عامر مغل کی پٹیشن وقت گزرنے کے بعد دائر ہوئی ہے ، ٹریبونل نے کہاقانون کے مطابق دیکھیں گے جو بھی ہوا فیصلہ کریں گے ،کیس کی مزید محرم کے بعد 22 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
