Friday, June 5, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمخصوص نشستیں کیس:چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ججز کا اہم اجلاس طلب کرلیا

مخصوص نشستیں کیس:چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے ججز کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:مخصوص نشستوں پر سنی اتحاد کی اپیلوں کے کیس کے فیصلے کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ججز کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں پر فل کورٹ کے محفوظ کردہ فیصلے پر غور کیا جائے گا۔ججز کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہو گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 جولائی کو کل 8 سماعتوں کے بعد سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے بعد مارچ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 1-4 کی اکثریت سے فیصلہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو پارلیمنٹ میں مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں کیونکہ اس جماعت نے انتخابات سے قبل مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرستیں جمع نہیں کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ یہ نشستیں پارلیمنٹ میں موجود دوسری جماعتوں کو تقسیم کردی جائیں گی۔
علاوہ ازیں 14 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی استدعا مسترد کردی تھی جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اپریل میں اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔