کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی خریداری کی وجہ سے 81 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرلیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس 483 اعشاریہ98 پوائنٹس یا 0اعشاریہ6 فیصد اضافے کے ساتھ دن کے آغاز سے ٹریڈ کے دوران 81050اعشاریہ18 پوائنٹس تک بڑھ گیا ہے ۔
اقتصادی تجزیہ کار خرم شہزاد نے کہا کہ نئے بڑے اور طویل پروگرام کے لیے جلد ہی شروع ہونے والی آئی ایم ایف بات چیت نے سرمایہ کاروں کو معاشی اصلاحات اور معیشت میں مزید استحکام پر اعتماد دیا ہے۔
