لاہور(آئی پی ایس )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلاو گھیراو کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں ،عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔
عدالت نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، ملزمان میں فواد چودھری ،اسد عمر ،مسرت چیمہ سمیت دیگر نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن)کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔
