Tuesday, July 1, 2025
ہومتازہ ترینشاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، ان پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اڈیالہ جیل میں 9 مئی کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج آج لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں قائم عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔