Monday, July 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارت سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹی 20 چیمپئن بن گیا

بھارت سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹی 20 چیمپئن بن گیا

بارباڈوس(سب نیوز )بھارت جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، ویرات کوہلی 76 اور اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیشو مہاراج اور اینرک نورکیا نے 2، 2 جبکہ مارکو جانسین اور کگیسو ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا۔

بھارت نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا، بھارت پہلی اور دوسری وکٹ 23 رنز کے مجموعی سکور پر گری، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے ان کے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔بھارت کی تیسری وکٹ 34 رنز کے مجموعی سکور پر گری، سوریا کمار یادو 3 رنز بناکر کیچ تھما گئے۔واضح رہے کہ فائنل کیلئے بھارت اور جنوبی افریقا نے وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا اور دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

بھارت سکواڈ

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ریشبھ پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاریک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندرا جاڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا

ساتھ افریقا سکواڈ
کپتان ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو جانسین، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔