Sunday, July 21, 2024
ہومشوبزبھارتی ٹیم کی کامیابی پر انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کے لیے خاص پیغام

بھارتی ٹیم کی کامیابی پر انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کے لیے خاص پیغام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا چیمپئن بننے پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی ٹیم کی کامیابی پر شوہر کو مبارک باد پیش کی۔

ویڈیو اینڈ شیئر ایپ انسٹا گرام پر انوشکا شرما نے بھارتی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ٹرافی کو فخر سے تھامے ہوئے تصویر شیئر کی۔

اپنے بیان میں اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ انہیں گھر بلانے پر بہت خوش ہیں۔

انوشکا شرما نے لکھا کہ ویرات کے گھر آنے پر وہ جشن منائیں گے۔

واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں شادی کی تھی،جوڑی کی ایک بیٹی وامیکا اور بیٹا آکائے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔