اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جمہوری حکومتوں کے تختے الٹنے اور اہل فلسطین کی نسل کشی میں سہولت دینے والے امریکہ نے پاکستان پر الزامات لگائے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کی پاکستان میں الیکشن سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع نے بیان میں کہا کہ قرارداد ایک ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی ہے جس نے جمہوری حکومتوں کے تختے الٹائے، قرارداد ایسے ملک کی جانب سے سامنے آئی جو فلسطینیوں کی نسل کشی کی سہولت کاری کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیموکریٹک، ریپبلکنز نے الیکشنز میں ایک دوسرے پر غیرملکی مداخلت اور دھاندلی الزامات لگائے ہیں کیوں نہ اقوام متحدہ سے امریکی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کہا جائے۔
