Sunday, July 21, 2024
ہومبریکنگ نیوزخیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مبینہ طور پر نقل کرتے پکڑے گئے، نوٹس جاری

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مبینہ طور پر نقل کرتے پکڑے گئے، نوٹس جاری

پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کو مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے پکڑنے جانے پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے پی ٹی آئی کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو نوٹس جاری کیا گیا۔

نوٹس میں انہیں اسکل ڈیویلپمنٹ امتحان کے دوران مبینہ طور پر نقل کرنے پر ایگزامینیشن ڈسپلن کمیٹی کے سامنے حاضر ہونے کا کہا گیا ہے۔

وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کا کہنا ہے کہ یہ عام انتخابات سے قبل کا نوٹس ہے جو اس وقت کی انتقامی کارروائیوں کا حصہ ہے۔

صوبائی وزیر امتحانی ہال میں ڈسٹربنس پیدا کرنے کے الزام میں جامعہ پشاور کے امتحانی ڈسپلن کمیٹی کے سامنے پیش ہوا اور کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کرنے کے بعد مجھے کلیئر کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف ویڈیو بنانے پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی اور گورنر کی جگہ جواب انہوں نے دیا، میرے خلاف سازش کی گئی اور پرانا نوٹس وائرل کیا گیا جس پر پہلے ہی کارروائی ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جامعات ٹھیک کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور ٹھیک کر کے رہیں گے چاہے کوئی ناراض ہی کیوں نہ ہو جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔