ہوماسلام آبادجی الیون ون میں پولیس مقابلہ ، ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی

جی الیون ون میں پولیس مقابلہ ، ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد ،تھانہ رمنا کے علاقہ جی الیون ون میں پولیس مقابلہ ،پولیس جوانوں کی بروقت کارروائی سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی ،مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار،ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہو گیا، مقابلے میں دو پولیس جوان زخمی ہوگئے ،زخمی پولیس جوانوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں سرچ آپریشن کررہی ہیں۔آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور پولیس جوانوں کی جوانمردی پر شاباش دی ۔آئی جی اسلام آباد نے پولیس جوانون کیلئے انعامات کا اعلان بھی کیا ۔آئی جی اسلام آباد نے پمز ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور جوانوں کی عیادت کی بہتری علاج معالجہ کی ہدایت کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔