قاہرہ ،جنوبی مصر کے سوہاگ گورنری گاوں میں ایک عجیب واقعہ پیش آیاجہاں ایک شخص پوری زندگی غریب ہونے کا بہانہ کرتا رہا اور اپنی بیوی اور بچوں پر رقم خرچ کرنے کی بجائے بینک میں جمع کرواتا رہا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک مصری شہری ساری زندگی اپنی بیوی اور بچوں سے غربت کا رونا روتا رہا لیکن اس کی موت کے ایک ماہ بعد ایک ڈاکیا ان کے گھر آیا اور بینک کی جانب سے ایک خط ان کے حوالے کرگیا جس پر اس کے کنبے کے سربراہ کا نام لکھا ہوا تھا۔ جب اس کا بیٹا بینک گیا تو بینک ملازم نے اس کے اپنے والد کے بارے میں پوچھا جس پر اس نے جواب دیا کہ میرے والد کی ایک ماہ قبل ہی موت ہوگئی ہے۔اسے یہ صدمہ اس وقت ہوا جب ملازم نے اسے بتایا کہ اس کے والد نے 22 ملین پاونڈ جمع کرائے ہیں اور وہ یہ سنتے ہی بے ہوش ہوگیا اور اسے صدمے کی حالت میں اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ساری زندگی غربت کا رونا رونے والے شخص کی موت کے بعداسکے گھر والوں کی قسمت کھل گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
