Thursday, May 7, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہو گئے


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چین کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ ان کی ٹیم بھی چین روانہ ہوئی جس میں وزرا، سیکرٹری خارجہ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر افسران موجود ہیں۔

روانگی سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا جس میں دورہ چین سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیرا طلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر اور چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات ہوگی، وزیراعظم مختلف تجارتی شعبوں میں فروغ کے لیے ملاقاتیں کریں گے اور آئی ٹی کے شعبے میں مختلف چینی کمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔