لاہور (آئی پی ایس )محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں بھکاری مافیا کے لیے بیرک تیار کر لئے گئے ہیں، بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100سے 200 افراد کی گنجائش ہے۔
محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس بڑھا رہے ہیں، بھکاری مافیا گینگ لیڈرز کے لیے سزا میں اضافے کا قانون لا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کے اغوا اور جبر و تشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کرے گا، پیشہ ور بھکاری بنانے کے لیے بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
