ہومتازہ ترینبیت المال اور کامسیٹس یونیورسٹی میں مستحق طالب علموں کیلئے سکالرشپ کامعاہدہ طے

بیت المال اور کامسیٹس یونیورسٹی میں مستحق طالب علموں کیلئے سکالرشپ کامعاہدہ طے

ایبٹ آباد،پاکستان بیت المال اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادایبٹ آباد کیمپس کے مابین مستحق اور قابل طالب علموں کے لئے سکالرشپ کا 2سالہ معائدہ طے پاگیا، معاہدے پر پاکستان بیت المال کی جانب سے مینجنگ ڈائریکٹر ملک ظہیر عباس کھوکھر اور ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میریٹوریس (Meritorious)پروفیسر امتیاز علی خان نے دستخط کئے ہیں۔

معاہد ے کے مطابق پاکستان بیت المال کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں زیر تعلیم 100مستحق قابل طلبا و طالبات کو حصول تعلیم کے حوالے سے سکالر شپ فراہم کرے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میریٹوریس (Meritorious)پروفیسر امتیاز علی خان نے پاکستان بیت المال کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ دنیا کے مستند عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان میں موجودہ یونیورسٹیز کی درجہ بندی کے مطابق کامسیٹس کا شمار پاکستان کی سب سے بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ کامسیٹس نے انتہائی قلیل عرصے میں نہ صرف پاکستان کی یونیورسٹیز میں نمایاں مقام حاصل کیا بلکہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی نے مزید کہا کہ پاکستان بیت المال اور کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کے روابط کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پاکستان بیت المال کو مختلف کانفرسسز اور پروگرامز میں مدعو کیاجائے گا۔کامسیٹس ایبٹ آباد ہونہار طلبا و طلبات نہ صرف اندرون ملک بلکہ دنیا بھر میں اپنی خدمات اعلی طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔ جس سے ملک و قوم کا نام روشن ہورہا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پاکستان بیت المال ڈاکٹر ظفر خان صفدر اور ایم ڈی ملک ظہیر عباس کھوکھر کو کامسیٹس ایبٹ آباد کی لائبریری اور لیبارٹریز اور اکیڈمکس بلاک کا دورہ بھی کروایاگیا۔ جس کو ایم ڈی پاکستان بیت المال نے بہت سہراہااور انچارج آفس آف ڈیولپمنٹ امبر سردار کا تہہ دِل سے شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔