ہومبریکنگ نیوزنان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں ٹیکس نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایک بات واضح کر دوں کہ حکمِ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تھا، حکومت کا سمز بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ ہے، عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کر رہی ہے، یہ اقدام بھی اُنہی ریفامرز کے تناظر میں لیا گیا ہو گا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت جون تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔