اسلام آباد(آئی پی ایس) ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی بات چیت کریں گے۔
ترک وزیر خارجہ قومی اسمبلی کے سپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ حقان فیدان کا یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا، ملاقاتوں میں اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کونسل اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
