ہومبریکنگ نیوزپارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سکیورٹی اہل کار معطل

پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر 8 سکیورٹی اہل کار معطل

اسلام آباد(آئی پی ایس) پارلیمنٹ ہاؤس میں غیرمتعلقہ افراد کے داخلے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے 8 سکیورٹی اہلکار وں کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو معطل اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی بھی ہدایت کردی۔ معطل کئے گئے اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے داخلی دروازوں پر تعینات تھے۔
قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے بغیر کارڈ کے غیرمتعلقہ افراد کو اندر جانے دیا۔ غیر متعلقہ افراد نے وزراء اور ارکان کو زبردستی روکا اور تصاویر بنانے کی خواہش کی۔
غیر متعلقہ افراد بغیر چیکنگ اسمبلی ہال کے دروازوں تک بھی پہنچ گئے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس حوالے سے سپیکر سے شکایت بھی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔