Saturday, December 27, 2025
ہومبریکنگ نیوزقانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر قانون کی امریکی سفیر سے ملاقات

قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں، وزیر قانون کی امریکی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز )وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔وزیر قانون نے امریکی سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی اصلاحات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر قانون کے مطابق ٹیکس اصلاحات سے ملک کی معیشت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ملاقات میں متبادل تنازعات کے حل کے نظام اور آٹومیشن سسٹم سمیت متعارف اصلاحات پر گفتگو کی گئی۔ وزیرقانون اور امریکی سفیر نے پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔