اسلام آباد (سب نیوز )سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نامزد کر دیا گیا۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔خط میں صاحبزادہ حامد رضا نے لکھا کہ بطور چیئرمین سنی اتحاد کونسل میں شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نامزد کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔ تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تو ان کے بجائے بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی نامزد کیا تھا۔
سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نامزد کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
