ہومتازہ تریناسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز لینڈنگ اپروچ کے بعد تندوتیز ہواوں کے حصار میں آگئی،خراب اور غیرمعمولی موسم میں پھنسے طیارے نے کافی تگ ودو کے بعد رن وے پرلینڈ کیا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والی پرواز نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ اپروچ کے دوران ناموافق موسمی حالات سے دوچار ہوئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد حالیہ دنوں کے دوران ویسٹرن ڈسٹربنس کی زد میں ہے، اسی وجہ سے قومی ائیرلائن کا طیارہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے کچھ دیر قبل مختلف سمتوں کی تیز ہواں کے جھکڑ طیارہ ہچکولے کھانے لگا۔پرواز پر تعینات عملے کے تین ارکان اور ایک مسافر ایک دوسرے سے مبینہ طور پر ٹکرا کر گئے۔ طیارے کے فرش پر گرنے کے بعد کافی دیر تک لڑھکتے رہے،اندرونی چوٹیں بھی آئیں۔طیارے کو متوازن کرنے کے دوران کپتان کی ساری کوششیں کافی دیر تک بے سود رہیں، غیر معمولی موسم کی زد میں آنے والے طیارے کو کیپٹن مقبول آپریٹ کر رہے تھے۔

لینڈنگ کے وقت موسم ٹھیک ہونے پر طیارہ اسلام آباد ائر پورٹ پر اتر گیا، پی کے 308 نے کراچی سے اسلام آباد کے لئے شام 4 بجے اڑان بھری،اسی طیارے نے پی کے 309 کے مسافروں کو کراچی پہنچایا۔ترجمان پی آئی اے نے پرواز نمبر 308 کے طیارے کی غیرمعمولی اور خراب موسم کی زد میں آنے کی تصدیق کردی تاہم عملے اور مسافروں نشستوں سے گرنے اور مبینہ زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔