ہومتازہ ترینپیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)نے ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام بھٹو ریفرنس اور تاریخ کی مناسبت سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پاکستان کے اعلی سول اعزاز سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کو قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو قائد عوام کے خطاب سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔