ہومپاکستانبیرسٹرگوہر کا عمران خان کی صحت سے متعلق عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

بیرسٹرگوہر کا عمران خان کی صحت سے متعلق عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت سے متعلق عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کے لیے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت عمران خان اور بشری بی بی کے بااعتبار ڈاکٹرز سے باقاعدگی سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔