ہومبریکنگ نیوزنان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے پر ایف بی آر کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے پر ایف بی آر کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 15 مئی تک نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ایف بی آر نے 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے پر ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، ایف بی آر کی جانب سے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔
ایف بی آر نے پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے، ایف بی آر اور وزارت خزانہ حکام پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں۔

خیال رہے کہ 10 روز سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود پی ٹی اے سمیت ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، ایف بی آر نے نان فائلرز کی موبائل سمز بند کروا کر نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔