اسلام آباد(سب نیوز) تحریک انصاف کی بغیر اجازت ریلی توڑ پھوڑ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف 9 مئی اشتغال انگیزی کارے مزاحمت پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج کیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،شعیب شاہین ،عامر مسعود مغل سمیت مرکزی ملزمان کونامزد کرلیا گیا۔
مقدمہ قیادت سمیت 150 کارکنان پر 7 دفعات کے تحت درج کیا گیا
ملزمان ڈنڈا برداروں کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے پولیس پر حملہ آور ہوئے ،
ملزمان کی غیر قانونی ریلی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ؕ۔

