Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون سیل کر دیا گیا،کنٹینرز رکھ دیے گئے

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ریڈ زون سیل کر دیا گیا،کنٹینرز رکھ دیے گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد میں سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرکے ریڈ زون سیل کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم سکیورٹی کے پیشِ نظر ڈی چوک کے اطراف کنٹینرز لگا دیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی غیرقانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔